the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو 12 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ڈیڑھ ہفتے پر محیط اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم میں کم سے کم 293 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں جاری فضائی اور زمینوں حملوں کا اغاز آٹھ جولائی کو ہوا تھا جسے  آپریشن"حفاظتی کنارا" کا نام دیا گیا۔

پہلے دس روز اسرائیلی فوج نے جارحیت فضائی حملوں تک محدود رکھی تھی لیکن جمعرات اور جمعہ کے ایام میں قابض فوج نے زمینی حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی مشرقی سرحد سے اسرائیلی فوج نے شہرمیں داخل ہونے کی کوشش کی اور بھاری توپخانے سےنہتے شہریوں پر گولہ باری کی گئی۔ اب صہیونی فوج زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ فضاء اور سمندر کی طرف سے بھی وحشیانہ حملے کر رہی ہے اور بمباری سے عام



شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عالمی برادری کی جانب سے صہیونی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کے علی الرغم صہیونی ہٹ دھرمی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی میں آپریشن کو مزید وسعت دینے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر مزید راکٹ حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے ردعمل میں رات گئے M75 اور R160 راکٹوں سے دوبارہ اسرائیلی کالونیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایم 75 راکٹ مقبوضہ مقدس میں اسرائیلی تنصیبات پر داغے گئے جبکہ R160   راکٹوں سے حیفا شہر کودوبارہ نشانہ بنایا گیا۔ قبل ازیں انہی راکٹوں سےاسرائیلی کے رامون فوجی اڈے، دیمونا ایٹمی پلانٹ، بحرمردار کے قریب قیساریہ میں اسرائیلی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.